عمران خان نے لیاری کے عوام کادیرینہ مطالبہ پوراکردیا۔۔۔پیپلزپارٹی سمیت بڑی سیاسی جماعتوں میں ہلچل

image

کراچی(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نو حلقوں سے ضمنی انتخاب لڑنے سےمتعلق فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقے این اے دو سو چھیالیس لیاری سے عمران خان کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے گئے ہیں، ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی پی ٹی آئی کے مقامی رہنما نے حاصل کئے۔دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں اس نشست پر پی ٹی آئی کے شکور شاد کامیاب ہوئے تھے جن کا حال ہی میں استعفیٰ منظور کیا گیا تھا، قومی اسمبلی کے نو حلقوں پر ضمنی انتخاب پچیس ستمبر کو ہوگا۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے نو حلقوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کی فوری معطلی کی استدعا مسترد کردی ہے۔واضح رہے کہ انتیس جولائی کو الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے گیارہ اراکین کے استعفے موصول ہوئے تھے جس کے بعد قومی اسمبلی کی گیارہ نشستوں کو خالی قرار دے دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب،اعجازاحمد شاہ، جمیل احمدخان ،محمد اکرم چیمہ سمیت عبدالشکورشاد، شیریں مزاری اورشاندانہ گلزارخان کے استعفے منظور کئے گئے تھے۔ان ارکان کے استفعے منظور ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے مذکورہ حلقوں سے خود انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.