عمران اشرف کی اہلیہ نے انسٹاگرام سے شوہر کا نام اور تصاویر کیو ں ہٹا دیں؟مداح بے چین

image
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ایک اور مقبول جوڑے عمران اشرف اور کرن اشفاق میںمبینہ علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق یہ خبریں اس وقت سامنے آئیں جب اداکارہ کرن نے شوہر عمران اشرف کا نام انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹایا ، کرن کے اکاؤنٹ پر اب کرن اشفاق حسین ڈار درج ہے۔ بعد ازاں اداکارہ نے شوہر عمران اشرف کے ہمراہ شیئر کی گئی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔دوسری جانب کرن اشفاق کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی افسردہ اسٹوریز بھی ان خبروں میں اضافے کا باعث بنی جس کے باعث متعدد سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔تاہم اس حوالے سے فی الحال کرن اور عمران اشرف کی جانب سے کوئی بھی تصدیق یا تردید دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔واضح رہےکہ اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور اب اس جوڑی کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.