زندگی گزارنے کیلئے مر د ضروری نہیں : عروہ حسین کا حیران کن بیان

image

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی خوبرو اور معروف اداکارہ عروہ حسین کا اپنے حالیہ انٹرویو میں کہناہے کہ" زندگی گزارنے کیلئے مرد ضروری نہیں ہے"۔ تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ معروف اداکارہ عروہ حسین نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم گلوای ٹی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ا پنی زندگی اور معاشرے کی سوچ کے چند پہلوسامنے رکھے۔ اداکارہ نے دوران انٹرویو کہا کہ" ہمارے معاشرے کی یہ سوچ غلط ہے کہ زندگی گزارنے کیلئے مرد کی ضرورت پڑتی ہے" ۔ 'فوج مقدس ادارہ ہے جو کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ ہے ، خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں خطاب اداکارہ عروہ حسین نےدوران انٹرویو میں آج کل کے ڈراموں اور سکرپٹس کے بارے میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ" اگر بچوں پر ہونے والے جنسی تشدد پر ڈرامہ بنا لیا جائے تو اَن گنت نوٹسز آجاتے ہیں, حالانکہ آپ اس ڈرامے میں بچوں اور ان کے والدین کو تعلیم دے رہے ہوتے ہیں کہ اگر کبھی کوئی آپ کے ساتھ کچھ برا کرنے کی کوشش کرے تو جواباً آپ کو کیا کرنا چاہیے"۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ" ہم نے ڈراموں میں مارپیٹ کو جائزاور محبت کی صورت قرار دیا ہے,جو کہ غلط ہے"۔ واضح رہے کہ اداکارہ عروہ حسین کے اس انٹرویو پر متعدد معروف شخصیات کی جانب سے انہیں سراہا جا رہا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.