عمران خان الیکشن سے باہر، کاغذات نامزدگی مسترد

image

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فیصل آباد این اے 108 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ عمران خان کے غلط سائن کی وجہ سے کاغذات مسترد کیے گئے ہیں۔

این اے 108 کے انتخابات میں اب پی ٹی آئی سے فرخ حبیب جب کہ مُسلم لیگ ن سے عابد شیر علی آمنے سامنے ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کراچی کے 2 حلقوں سے ضمنی انتخاب لڑنے کے لیے اہل قرار دیا تھا۔

کراچی کے حلقہ این اے 246 اور 237 ملیر سےعمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.