شہباز گل کی حوالگی ،وفاقی حکومت نے ایف سی اور رینجرز کو طلب کر لیا

image

وفاقی حکومت نے شہباز گل کی حوالگی کے لیے ایف سی اور رینجرز کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کو اڈیالہ جیل روانہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے اسلام آباد پولیس کو شہباز گل کی حوالگی کے بغیر ہی واپس جانے کا کہہ دیا ہے۔

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کی طعبیت ناساز ہونے کے باعث اسلام آباد پولیس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا ۔

انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ اڈیالہ جیل ایک حساس مقام جہاں ہے 5 ہزار مجرم قید ہیں یہاں ہجوم نا لگایا جائے ۔رات تک جیل حدود میں غیر متعلقہ اہلکاروں کا موجود ہونا کسی خطرناک صورتحال کا باعث بن سکتا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے بھی  شہباز گل کی حوالگی کے بغیر واپس جانے سے انکار کر دیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.