ملک بھر میںانٹرنیٹ سروس بند ۔۔۔ وجہ کیا بنی جا نیے؟

image

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان بھر میںپی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ذرائع کا بتاناہے کہ نجی اداروں، گھروں اور دفاتر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسائل کی اطلاع دی گئی ہے۔پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلے کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ شمال اور جنوب کے ڈیٹا نیٹ ورک میں خرابی پیدا ہوئی ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.