شہباز حکومت پرویزالہٰی کے خلاف خطرناک سازش کررہی ہے، پنجاب کے خلاف کیا کرنےوالے ہیں؟ اہم سیاسی شخصیت کے تہلکہ خیز انکشافات

image
 اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ توشہ خانہاور ممنوعہ فنڈنگ بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سیاسی پریشر ککر سیاسی چولہے سے نہ ہٹایا تو پھٹ جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بےبس ترین وزیراعظم ہیں، شہباز شریف کو ان کی اپنی پارٹی کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم، بی اے پی بھی آنکھیں دکھا رہی ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کے ترجمان ہیں، مفتاح اسماعیل سے پرچون فروش بھی محفوظ نہیں ہیں۔ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف کی حمایت کرتے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ 70 کی دہائی نہیں ہے، توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔شیخ رشید نے کہا کہ حکمران مرکز میں پرویز الٰہی کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں، پرویز الٰہی کے خلاف عدم استحکام رابطے کے پل اور ڈائیلاگ کو ختم کر دے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.