عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری

image

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، جنرل سیکریٹری اسد عمر اور ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز کے تحت تینوں رہنماؤں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے جلسوں اور انٹرویوز میں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنرپر الزامات عائد کیے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق نوٹسز کے تحت یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسد عمر اور فواد چودھری نے بھی الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پرالزامات عائد کیے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.