مریم نواز کا داماد انڈیا سے غیر قانونی طور پر مشینری درآمد کر رہا ہے: عمران خان

image

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’وہ پورے ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں اور ان چوروں کی غلامی کبھی قبول نہیں کریں گے۔‘

اتوار کو کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’الیکشن کے ذریعے زرداری اور شریف مافیا کو شکست دیں گے۔‘

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اُن کی دولت اور محلات باہر ہیں۔ ’میں ان کا مقابلہ کروں گا اور نوجوانوں نے میرا ساتھ دینا ہے۔‘

عمران خان نے کہا کہ ان کا تین وکٹیں گرانے کا پلان ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وکٹیں زرداری، شہباز شریف اور فضل الرحمان کی ہے اور ان سوئنگ کی تیاری کر رہا ہوں۔

سابق وزیراعظم نے اپنی تقریر میں بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اپنا آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف نہیں چاہیے بلکہ میرٹ چاہیے۔

’بلاول عمران خان کو نہ اپنا آرمی چیف چاہیے اور نہ ہی آئی ایس آئی چیف چاہیے۔ نہ اپنا چیف جسٹس چاہیے اور نہ نیب کا سربراہ اور نہ اپنا آئی جی۔ عمران خان کو میرٹ پر یہ لوگ چاہیے۔ میرٹ چاہیے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے داماد کے لیے انڈیا سے پاور پلانٹ کی مشینری درآمد کروا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے انڈیا سے تجارت بند کی تھی کیونکہ اس نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی۔

’انڈیا کے ساتھ تجارت ابھی کھلی نہیں اور مریم نواز کا داماد غیرقانونی طور پر انڈیا سے مشینری درآمد کر رہا ہے۔‘

عمران خان نے کہا کہ مبینہ آڈیو ٹیپ سے ثابت ہو گیا کہ مریم نواز کے داماد بھی پیسے بنا رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.