ڈالرکو ریورس گیئر لگ گیا، 229 روپےکا ہوگیا

image

 روپے نے ڈالر کے پر کاٹ دیے۔ قیمت  بڑی کمی کے بعد229 روپے ہو گئی۔

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔انٹر بینک میں ڈالر3 روپے12 پیسے مزید سستا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 229 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 232 روپے 12پیسے  کی سطح پربند ہواتھا۔ نئے وزیر خزانہ  اسحاق ڈارکی آمد کےبعد ڈالر کی قیمت میں 4 روپے50 پیسے تک گراوٹ ہوچکی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے  کہنا ہے کہ پانچ مختلف سیشنزمیں ڈالر اب تک 9 روپے96 پیسوں تک سستا ہوچکا ہے۔ڈالر233 روپے50 پیسےسےکم ہوکر229 روپے تک پہنچ گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.