پاسپورٹ اس کیس میں ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں، مریم نواز

image

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ اس کیس میں تین سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟

مریم نواز نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے الحمدُللّہ، مگر پاسپورٹ اس کیس میں تین سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟

میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے”تفتیش ” کے لیے تین ماہ نیب میں حبسِ بےجاہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا۔

فتنہ کی ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا ایک دن کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے مگر یہ فارن ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا۔ مکافاتِ عمل اور اس کا عبرت ناک انجام اس کے تعاقب میں ہے انشاءاللّہ۔

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif)

انہوں نے مزید کہا کہ ایک دن فتنہ کی ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا،  کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے مگر یہ فارن ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا۔ مکافاتِ عمل اور اس کا عبرت ناک انجام اس کے تعاقب میں ہے انشاءاللّہ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.