اسلام آباد کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  ممکنہ دھرنے کے باعث  اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق آج شام سے فیض آباد، کورال چوک اور 26 نمبر چونگی سے داخلی راستے بند ہو جائیں گے، بارہ کہو اورآزاد کشمیرسے آنے والوں کیلئے راول ڈیم چوک سے ترامڑی کیلئے راستہ کھلا ہو گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل اختر چٹھہ کے مطابق فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر 20 ہزار نفری لگائی جائے گی۔ پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیض آباد کو چاروں اطراف سےکنٹینرز لگا کر مکمل سیل کر دیا جائے گا ،کنٹینرز لگانے کے لیے تمام ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.