اس نے جو چہرا دکھایا تھا

Poet: نواب رانا ارسلان By: نواب رانا ارسلان, Ismailabad, Umerkot

اس نے جو چہرا دکھایا تھا
ساتھ موسمِ بہار بھی لایا تھا

میں کیوں نہ کروں تعریف اُسکی
اک پل چاند سا نظر آیا تھا

کہتے ہیں وہ کہ محبت نہ تھی
یوں ہی ہم نے ستایا تھا

تیرا یوں چھپ چھپ کے ہمیں دیکھنا
یہ محبت نہ تھی تو کیا تھا

واھ کیا انداز بدلتا دیکھا ارسلؔان
جشنِ جدائی ہم نے خوب منایا تھا

Rate it:
Views: 615
10 Mar, 2019