بچ گئی سانسیں نشانی زندگی کی
Poet: Naveed Ahmed Shakir By: Naveed Shakir, Faisalabadبچ گئی سانسیں نشانی زندگی کی
 بس یہی ہے مہربانی زندگی کی
 بات جو ہر ایک ما نی زندگی کی
 پھر گئی تھی بدگمانی زندگی کی
 چھین کر چلتی رہی یہ ہر کسی کو
 دیکھ لی ہے میزبانی زندگی کی
 آنکھ بھر آئے مچل ہی جائے دل بھی
 کوئی پوچھے جب کہانی زندگی کی
 تم اگر حاصل نہیں تو فائدہ کیا
 لوٹ جو آئے جوانی زندگی کی
 ہر گھڑی تُو پاس تھا شاکر مِرےجب
 راس تھی کتنی روانی زندگی کی
 
  
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 