تیری باتیں خود سے کرتا رہتا ہوں
Poet: Dr. Mohammad Munir By: Dr.Mohammad Munir, Abbottabadتیری باتیں خود سے کرتا رہتا ہوں
سمت بدل دے وقت سے کہتا رہتا ہوں
وہ جو سپنے تیرے ہجر سے ٹوٹ گےء
یادوں کی مالا میں پروتا رہتا ہوں
کیوں میری سانسوں کو تنہا چھوڑ دیا
ماضی کےلمحوں کو کھوجتا رہتا ہوں
نقش وفا جو تو نے ادھورا چھوڑ دیا
نوک قلم سے اس کو بناتا رہتا ہوں
تو نے منیرکو کیوں ہے ماہ سے دور کیا
ہر لمحے تقدیر سے پوچھتا رہتا ہوں
More Sad Poetry






