دعا
Poet: ماہم طاہر By: Maham Tahir, Karachiیوں بات یا ربٌِ مہربان بن جائے
میری ذندگی نماز،میرا دل قرآن بم جائے
ہو تصور میں سبزِ گنبد پہ برسات اور مجھے
نیند سے بیدار کرنے والی حرم کی آذان بن جائے
میرا رخ ہو سدا سچائی کی طرف
مساوات و عدل میرا ایمان بن جائے
میں لگاؤں ایک پودا بھلائی کا
اور پیچھے پیچھے سارا گلستان بن جائے
!میں تڑپ رہی ہوں مدتوں سے یا الٰہی
اب تو مدینے جانے کا امکان بن جائے
ہو کرم ایسا یارب ! کہ اندھیروں میں
میری شاعری روشنی کا نشان بن جائے
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم