ذرہ ذرہ سائباں تلے مرتا ہوا ملا
Poet: اخلاق احمد خان By: Akhlaq Ahmed Khan, Karachiذرہ ذرہ سائباں تلے مرتا ہوا ملا
صحرا کو بادل بھی برسا ہوا ملا
کیا کرتے باغباں سے حفاظت کا گلہ ہم
ہمیں پھول شاخ پر ہی مُرجھا ہوا ملا
دن بھر سب کی پیاس بڑھاتا ہوا سورج
شام ڈھلے پانی میں اترتا ہوا ملا
شہر میں ہر شخص تھا وفا کا دعویدار
اور ہر شخص ہی پیار کو ترسا ہوا ملا
طبیعت میں اس کی عجلت سی رواں تھی
اخلاق وہ جب ملا ہم سے بچھڑتا ہوا ملا
More Sad Poetry






