زندگی

Poet: ایمان By: Eiman, rawalpindi

میری منزلوں پے شور ہے
میرے راستے خاموش ہیں
میری آنکھ اشکوں سے بھری پڑی
میرے لب ہنسی کی مثال ہیں

میرا قول و قرار صحیح مگر
نظر آتا سب معکوس ہے
جو کہوں رات تو دن ہے
جو کہوں دن تو رات ہے

میری بارشوں میں سوکھا پن
میری دھوپ میں نمی نمی
میری موت میں زندگی
میری زندگی میں موت ہے

Rate it:
Views: 584
29 Dec, 2019