لگ جائے نہ جی کہیں تمہارا دیکھنا

Poet: احمد شمائل By: Ahmad Shumail, chakwal

لگ جائے نہ جی کہیں تمہارا دیکھنا
ہر رگِ دل میں نام ہمارا دیکھنا

کس کے ہونے سے سنبھلتی ہے جان تمہاری
کوئی دنیا میں ہم سا بھی سہارا دیکھنا

چین کس کی آنکھوں میں دیکھ کر ملتا ہے
کوئی ہم سے بڑھ کر بھی پیارا دیکھنا

ہر تیرا طرفدار بھی میرا ساتھی ہوگا
اک ہجوم کہ عاشق کا جنازہ دیکھنا

یہ زمیں و آسماں ہوتے ہیں تنگ تم پہ کیسے
شب ہجر میں احمد کا اشارہ دیکھنا

Rate it:
Views: 545
09 Mar, 2019