مسلسل

Poet: محمد عمر فاروق ڈیروی By: محمد عمر فاروق ڈیروی, DG Khan

 اس کے لئے گھوما ہوں میں اِک ارض مسلسل
مرے دل میں یہ جو رہتا ہے اک درد مسلسل

لوٹا ہی دیا ہم نے اسے ترے کوچے میں کل
وہ جاں کا لئے پھرتے تھے جو اک قرض مسلسل

دردوں کی تجارت کا ہی عنوان ہے الفت
تاجر کی دہائی ہے یہی عرض مسلسل

دشمنی کی علامت ہیں یہ پتھر تو مگر
مرا دل کیوں لگاتا ہے مجھے ضرب مسلسل

 

Rate it:
Views: 487
15 Sep, 2013