مُلا ، عالم اور اسلام
Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwaliاسلام کی خاطر تری تقریر نہیں ہے
اسلام کا تو سچا تُو سفیر نہیں ہے
کہتا ہے جو تُو ، وہ خو د تو کرتا ہی نہیں ہے
اس لئے ترے لفظوں میں تاثیر نہیں ہے
اکثر تری باتیں پھیلاتی ہیں فتنہ جہاں میں
ترے لفظوں میں کڑواہٹ ہے، شِیر نہیں ہے
تُو جو بھی کہے ، کیوں کرے کوئی
آزاد ہیں سب ، ترا کوئی اسیر نہیں ہے
افسوس کہ تُو اب صادق ہے نہ امیں ہے
اسوہ ترا حسنہ ، اخلاص ترا اثیر نہیں ہے
بناؤ نہ اسے اپنی اناء اور تسکین کی خاطر
مذہب ہے اسلام ، تری جاگیر نہیں ہے
سکھاتا ہے جو لوگوں کو، دکھاتا ہے جو دنیا کو
حقیقی وہ اسلام کی تو ، تصویر نہیں ہے
لڑتا جھگڑتا انسانوں کو اور دیکھ کے قتل و غارت
کیسا تُو انسان ہے کہ دلگیر نہیں ہے
پیار و محبت جو نہ سکھائے، سیدھی راہ پہ جو نہ چلائے
ایسا تو پھر مخلص عالم اور سچا پیر نہیں ہے
دیکھ کر جسے لوگ ،ترے دیوانے ہوں جائیں
ایسا ترا اخلاص اور ایسی تری تصویر نہیں ہے
لہو بہتا دیکھ کر کسی انساں کا ہوتا ہے تُو
اس لئے شاد کہ زندہ ترا ضمیر نہیں ہے
تفرقہ جو تُو پھیلاتا ہے مسلمانوں میں
بڑا ہے یہ ، کوئی چھوٹا سا تقصیر نہیں ہے
اسلام سکھاتا ہے جس قدر احترامِ انسانیت
اس طرح کا کوئی اور مذہب عالمگیر نہیں ہے
ہیں برابر خدا کی نظر میں سب انساں
کوئی غریب اور کوئی امیر نہیں ہے
مسلم ہیں سب بھائی بھائی پھر کیوں تُو نے کھنچی ہے
سُنی ، وہابی اور شیعہ کی، اسلام میں تو کوئی ایسی لکیر نہیں ہے
بول بالا ہوگا اک دن سارے عالم میں اس کا انشا ء اللہ
زوال تو کاشف مذہبِ اسلام کی تقدیر نہیں ہے
( نام نہاد ملاؤں اور عالموں کے بارے میں جن کا کوئی دین، مذہب اور وطن نہیں ہے جو صرف دنیا اور اس کے مال و دولت کی حوص میں گرفتار ہیں مخلص، سچے اور حقیقی مولویوں، علما ء اور پیرانِ عظام سے معذرت کے ساتھ)
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے






