میرا کشمیر یہ تیرا کشمیر

Poet: Farah Ejaz By: Farah Ejaz, Karachi

کشمیر میرا پیارا کشمیر
کشمیر جنت نظیر کشمیر
کشمیر لہو لہو کشمیر
میرا کشمیر
تیرا کشمیر
کشمیر پکار رہا ہے
قدم بڑھاؤ
اپنا ہاتھ بڑھاؤ
کشمیر کو تھام لو
مرہم پیار کا رکھ دو
اپنے ہونے کا احساس دلاؤ
میرا کشمیر
تیرا کشمیر
رقم کردوایک نئی داستان
مٹا دو ظلمت کے سارے ہی نشاں
ننگے سروں پر شفقت کی چادر اُڑھا دو
بلکتے سسکتے ہوؤں کو اب گلے لگا لو
کیوں کہ
یہ تیرا لہو کشمیر
یہ میرا لہو لہو کشمیر
میرا پیارا کشمیر
میرا پیارا کشمیر

Rate it:
Views: 586
30 Aug, 2019