وفا نا آشنا لوگوں سےتھوڑی دوررہنا تھا

Poet: حما د ضیا By: Hammad Zia, Lahore

 جو باتیں بے وفا لوگوں سے آسانی سے کہہ دی ہیں
محبت کا تماشا بن کے نادانی میں کہہ دی ہیں

یہی وہ شب کا قصہ ہے جو لوگوں سے چھپانا تھا
جو حرفِ خامشی سمجھے اسے جا کر سنانا تھا

خمارِ غم سے اپنے چُور ہو کر یا بھٹکنا تھا
سراشکِ تیرگی سورج کے آگے رکھ دیے میں نے

وہ چاکِ گل جو تارِ برق لے کر بھی سیے میں نے
پشیمانی کے جتنے کام تھے سارے کیے میں نے

Rate it:
Views: 398
04 Oct, 2019