پاس ہے جو اُسی میں گزارا کرے
Poet: Naveed Ahmed Shakir By: Naveed Shakir, Faisalabadپاس ہے جو اُسی میں گزارا کرے
اور دل بھی بھلا کیا ہمارا کرے
آج ہے ہر کسی کو تری آرزو
کوئی چارا بھی اب کیا بیچارا کرے
سب ہے تیری محبت کی نظرو کرم
جان نکلے تُو جب بھی اشارا کرے
دیکھنے والوں کی جان خطرے میں ہے
خود کو اتنا نہ اب وہ سنوارا کرے
عشق سے بچ گئے تو بچے ہی رہو
جو ہے کمزور دل کا کنارا کرے
لوگ شاکر ترے آرزو مند ہیں
کوئی یہ بات کیسے گوارا کرے
More Sad Poetry






