چلے گا نہیں اب تو چارا کسی کا
Poet: Naveed Ahmed Shakir By: Naveed Shakir, Faisalabadچلے گا نہیں اب تو چارا کسی کا
کہ خود ہو گیا ہوں میں سارا کسی کا
اُسے بھول کربھی نہیں بھول سکتا
کہ یوں قرض میں نے اتارا کسی کا
خیالوں میں تُو خوابوں میں بھی مرے تُو
ترے بن نہ ہو گا گزارا کسی کا
کوئی حال بھی تونہیں پوچھے اُس کا
عمر تک رہا کوئی پیارا کسی کا
More Sad Poetry






