کوئی لمحہ نہیں جو تیری یاد سے خالی ہو
Poet: Sobiya Anmol By: sobiya Anmol, Lahoreکوئی لمحہ نہیں جو تیری یاد سے خالی ہو
جیسے میری ہر گھڑی تجھی نے سنبھالی ہو
اب کوئی چاندنی نہیں ہے ساتھ میرے
دعا کرنا اب کوئی رات نہ کالی ہو
ایسے مچا ہے شور اِس خموش شب میں
جیسے رات نے دنیا سر پہ اُٹھا لی ہو
یوں لگتا ہے زمانے کے طور طریقوں سے
جیسے بے وفائی کی نئی رسم نکالی ہو
پھر بات بھلا کیسے آئے گی ظاہر ہو کے
جب بات نے بات خود ہی چھپا لی ہو
More Sad Poetry






