کہانی
Poet: مرزا عبدالعلیم بیگ By: Mirza Abdul Aleem Baig, Hefei, Anhui, Chinaتمہاری یادوں کے پھول
اب تک تر و تازہ ہیں
میرے دل کے آنگن میں
اب تک اُگ رہے ہیں
اور اُن کی شاخیں
میری شریانوں میں بہتے خون سے
اب تک ہری بھری ہیں
اور ان پھولوں سے بہتا لہو
قطرہ قطرہ
تمہاری بے وفائی کی کہانی کہہ رہا ہے
More Sad Poetry






