یہ طوائف بھی عصمت بچا لے گئی
Poet: By: AAZAD ALI, HUB CHOWKIسر سے چادر بدن سے قبا لے گئی
زندگی ہم فقیروں سے کیا لے گئی
میری مٹھی میں سوکھے ہوئے پھول ہیں
خوشبوؤں کو اڑا کر ہوا لے گئی
میں سمندر کے سینے میںتھا اک چٹان
رات موج ایک آئی بہا لے گئی
میری شہرت سیاست سے محفوظ تھی
یہ طوائف بھی عصمت بچا لے گئی
More Sad Poetry






