Add Poetry

خدائی فوجداروں کا اثر اچھا نہیں لگتا

Poet: حیاء غزل By: Haya Ghazal, Karachi

خدائی فوجداروں کا اثر اچھا نہیں لگتا
خدا کی ذات سے منکر بشر اچھا نہیں لگتا

ذرا ٹھہرو سنو معصوم سی ننھی سی فریادیں
جنھیں یہ خون میں ڈوبا نگر اچھا نہیں لگتا

زمین و آسماں کے درمیاں ہیں سسکیاں کتنی
دکھوں کے رنگ میں ڈوبا قمراچھا نہیں لگتا

چمن میں اڑتی پھرتں تھیں نہ جانے تتلیاں کتنی
بنا پھولو ں کے اب تنہا گزر اچھا نہیں لگتا

اٹھائے پھر رہے ہیں ڈگریاں جو اپنے کاندھوں پہ
انھیں اب مشکلوں کا یہ سفر اچھا نہیں لگتا

خزاں آنے سے پہلے آؤ اے کلیوں کے سوداگر
بہاریں بیت جائیں تو شجر اچھا نہیں لگتا

امنگوں کی شفق پر چھا گئ ہےوقت کی زردی
کوئی بھی فیصلہ اب معتبر اچھا نہیں لگتا

نئی پرواز کا نا حوصلہ چھینو پرندوں سے
نگاہیں پھیر لو تم کو اگر اچھا نہیں لگتا

Rate it:
Views: 436
04 Apr, 2016
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets