Add Poetry

قابل رشک

Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

اعلیٰ ہے تیری میزبانی یاغوث اعظم جیلانی
نانارسول ہے تیراحسنی حسینی ہو
مسلّم تیری عظمت خاندانی یاغوث اعظم جیلانی
گھروں میں چرچے تیرے محفلوں میں تذکرے
دنیابھی ہے دیوانی یاغوث اعظم جیلانی
جاری ہے زبان پرتیرااسم گرامی
دلوں پربھی حکمرانی یاغوث اعظم جیلانی
ایمان تازہ کرتی ہیں بچپن کی یادیں
قابل رشک ہے جوانی یاغوث اعظم جیلانی
سنتے رہے سترہزاریکساںآوازتیری
کرامت ہے خطاب بیانی یاغوث اعظم جیلانی
کرتے ہومشکلیں آسان سب کابھلا
دورکرتے ہوپریشانی یاغوث اعظم جیلانی
درس دیتے ہوانسانیت سے بھلائی کا
ہومحافظ حقوق انسانی یاغوث اعظم جیلانی
بھٹکے ہوؤں کوسیدھی راہ پرچلادیا
بانٹتے ہودولت ایمانی یاغوث اعظم جیلانی
اولیاء کی گردن پرہے تمہاراقدم
ولیوں پرتیری سلطانی یاغوث اعظم جیلانی
سجاتارہے صدیقؔ یوں ہی محفلیں تیری
کرتارہے قصیدہ خوانی یاغوث اعظم جیلانی

Rate it:
Views: 547
05 Dec, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets