Add Poetry

آپ سے محبت ایمان کی علامت ہے

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

آپ سے محبت ایمان کی علامت ہے
اس لیے زمانے پر آپ کی حکومت ہے

رب نے کی محبت ہے آپ سے مرے آقا
آپ سے محبت انسان کی ضرورت ہے

چل رہے ہیں آقا کے راستے پہ ہی ہم سب
اس لیے ابھی تک آئی نہیں قیامت ہے

بات حق کی کرتے ہوئے کبھی نہ ڈرتے تھے
دیکھی سب نے ہی آقا آپ کی شجاعت ہے

کہتے آپ کو صادق اور امین کافر تھے
بات میں شرافت ہی آپ کی صداقت ہے

Rate it:
Views: 772
20 Dec, 2020
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets