Add Poetry

بے ضمیروں کے نام

Poet: ساگر حیدر عباسی By: ساگر حیدر, karachi

سنو دورِ بے حس میں جب کمالی ہار جاتا ہے
ہرامی جیت جاتے ہیں ہلالی ہار جاتا ہے

جہاں باغوں کی ڈالی پر برسنا چھوڑ دے بادل
وہاں باغوں کی رکھوالی پہ مالی ہار جاتا ہے

جو کر لیتے ہیں سودے خود غرض اپنے ضمیروں کے
تو لوٹے جیت جاتے ہیں کھلاڑی ہار جاتا ہے

یقیں جس کو ہو انصافِ خدا پر دیکھا ہے میں نے
جہاں میں مات کھا کر بھی وہ بازی مار جاتا ہے
 

Rate it:
Views: 431
23 Mar, 2022
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets