Add Poetry

رنگین شام کا منظر دل لبھا لگے ہے

Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiri

رنگین شام کا منظر دل لبھا لگے ہے
سرخی فلک پہ جیسے آتش نما لگے ہے

کب آفتاب ڈھل جائے، انتظار میں ہوں
محبوب کی رفاقت پانے، خمار میں ہوں

وعدے وفا کرینگے ایسا عہد ہے
آغاز شب ہوا اک ایسا قصد ہے

اب زندگی گزارینگے ساتھ ساتھ اپنی
ضامن فضائیں ساحل کی یہ بنیں ہماری

مدوجزر سے ناآشنا ہو چلیں تھے ہم تو
مدہوش کس طرح سے تب کھو چکیں تھے ہم تو

گمنام وہ سڑک ناصر بھول کون جائیں
سنسان بھی اگر ہو لیکن اہم ہی جانیں

Rate it:
Views: 689
20 Oct, 2021
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets