Add Poetry

سُرسانگ

Poet: شاہ عبداللطیف بھٹائی By: ساجد ہمید, Quetta

گرج چمک اورجُھوم کے آئے بدرا اب کی بار​
چم چم چمکے،گھن گھن گرجے، برسے میگھ ملھار​

جائیں 'استنبول' کو بدرا، برسے مغرب پار​
چِین دیس اور 'سمرقند' پہ برکھا کی یلغار ​

برس رہیں ہے 'روم' پہ بادل، کابُل اور قندھار​
جُھوم چلے ہیں 'دہلی'، 'دکھن'، بھیگ چلا گرنار​

بھیگا بھیگا 'بھج' ہے سارا ' بِھٹ ' پہ بُوند بہار​
ٹُوٹ کے 'عمرکوٹ' پہ برسی، ہرسُو ہے ولہار​

میری 'سندھڑی' پر بھی سائیں رحمت ہو ہربار​
دوست مِرا دلدار، عالم سب آباد کرے​

Rate it:
Views: 845
31 Jan, 2022
More Dua Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets