Add Poetry

علامہ اقبال کی اسلامی شاعری

Poet: علامہؔ اقبال By: راحیل, Quetta

خودی میں ڈوب جا غافل ، یہ سرّ زندگانی ہے
نکل کر حلقہ شام و سحر سے جاودان ہوجا

تو راز کن و مکاں ہے، اپنی آنکھوں پر عیان ہو جا
خودی کا راز داں ہو جا، خدا کا ترجماں ہوجا

یہ ہندی وہ خراسانی، یہ افغانی، وہ تورانی
تو اسے شرمندہ ساحل، اچھل کر بے کراں ہوجا

خودی کے زور سے دنیا پہ چھاجا
مقام رنگ و بو کا راز پا جا

برنگ بحر، ساحل آشنا رہ
کف ساحل سے دامن کھینچتا جا

Rate it:
Views: 3238
25 Jan, 2022
Related Tags on Allama Iqbal Poetry
Load More Tags
More Allama Iqbal Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets