Add Poetry

میں نے کئی رنگ کے سائے سونگھے ہیں

Poet: Zahid Imroz By: vaneeza, multan
Mein Ne Kayi Rang Ke Saaye Soonghay Hain

میں نے کئی رنگ کے سائے سونگھے ہیں
مگر دیواروں پر کندہ کیے پھولوں میں
کبھی خوشبو نہیں مہکی
محبت روح میں تب اترتی ہے
جب غموں کی ریت اور آنسوؤں سے
ہم اپنے اندر شکستگی تعمیر کرتے ہیں

جس قدر بھی ہنس لو
نجات کا کوئی راستہ نہیں
تم محبت کے گنہ گار ہو
سو غم تمہاری ہڈیوں میں پھیلا ہوا ہے
اپنے عمیق تجربے سے بتاؤ
ایک محبت ماپنے کے لیے
ہمیں دوسری محبت کیوں تلاشنا پڑتی ہے

میں جمع ہو کر کم پڑ گیا ہوں
کہیں ایسا تو نہیں
ارتقا کی جلد بازی میں
میں نے دو نفی جوڑ لیے ہیں

Rate it:
Views: 930
18 Jan, 2017
More Zahid Imroz Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets