Add Poetry

ہمیں بھی مدینے بلا میرے اللہ

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

ہمیں بھی مدینے بلا میرے اللہ
ہمیں بھی زیارت کرا میرے اللہ

گناہوں سے ہم کو بچا میرے اللہ
کہ نیکی کی رہ پر چلا میرے اللہ

نہیں کوئی تیرے سوا دوسرا اور
فقط ایک تو ہے خدا میرے اللہ

لیے بیٹھے ہیں جستجو دل میں کب سے
ہمیں بھی مدینہ دکھا میرے اللہ

نہیں مانگنا آتا کچھ بھی ہمیں تو
بنا مانگے کر دے عطا میرے اللہ

نہیں کوئی تیرے سوا میرا مولا
کہ بگڑی یہ میری بنا میرے اللہ

مری زندگی میں نہ آئیں کبھی غم
سنو آکے میری صدا میرے اللہ

Rate it:
Views: 554
20 Dec, 2020
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets