آؤ سنو تم کو دل کی بات سناؤں میں
Poet: تسلیم احمد دانی By: Tasleem Ahmed Dani, Islamabadآؤ سنو تم کو دل کی بات سناؤں میں
پا لوں تم کو میں, یا تمہارا ہو جاؤں میں
اعتبار کرے مجھ پر بھی کوئ خود سے بڑھ کر
توڑوں جو پھر بھروسہ میں تو جیتے جی مر جاؤں میں
تیری الفت میں کسی اور کو کیوں شریک کروں میں؟
کیوں اس دل کسی اور کی یادوں کا محل بناؤں میں؟
جو آجائے اور کوئی اس دل میں سوا تمہارے
پھر کس منہ سے خود کو تمھارا کہلاؤں میں ؟
اور آخر کیا رشتہ ہے ایسا تم سے اس کا 'دانی'
آنسو جب بھی اسکی آنکھ میں آئے تو تڑپ جاؤں میں
More Sad Poetry






