آبھی جاؤ موسم بہار ہے

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

آبھی جاؤ موسم بہار ہے اسے کہنا
ہمیں اس کا انتظار ہے اسے کہنا

زندگی میں قدم قدم پہ امتحاں ہیں
راستہ بڑا دشوار ہے اسے کہنا

خوشیاں ہیں کم بےشمارہیں غم
ان کی لمبی قطار ہےاسےکہنا

تیرے ہجر کو اشعار میں پرونا
اب یہی کاروبار ہے اسے کہنا

ہمیں کبھی آزما کر تو دیکھ لے
یہ زندگی اس پہ نثارہےاسےکہنا

Rate it:
Views: 470
19 Mar, 2016