جو باد صبا آتی ہے
وہی مجھ کو بتاتی ہے
اسے مجھ سےمحبت ہے
وہ میرانام لیتی ہے
تو دل تھام لیتی ہے
اشک اس کے بتاتے ہیں
لوگ اسے ستاتےہیں
اس کی انجان سی آنکھیں
بس تیری راہ تکتی ہیں
تجھ سے ملنے کی خاطر وہ
اب دن رات تڑپتی ہے
یہی آثار محبت ہے
اسے تجھ سے محبت ہے