آج دل بہت اُداس ہے

Poet: ارسلان حُسین By: Arsalan Hussain, Dubai

آج ذہن زیرِ شگاف ہے
دل بہت اُداس ہے
آج لب بھی خاموش ہیں
اور روح بے آواز ہے
ہیں رگوں میں درد رَواں دَواں
آنکھیں اشکبار ہیں
روبَرو ہے ذات میری
چند تلخ سوال ہیں
نہ روشنی دَر و بام میں
گُپت اندھیری رات ہے
بارشوں کا شور ہے
زندگی کی دوڑ ہے
تنہائیوں کے درمیاں
اِک یاد آباد ہے
آج دل بہت اُداس ہے
ہاں! دل بہت اُداس ہے
 

Rate it:
Views: 2401
13 Mar, 2016