Add Poetry

آج ُان کو بھلا کے دیکھیں گے

Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachi

آج ُان کو بھلا کے دیکھیں گے
ھم بہت دور جا کے دیکھیں گے

جائیے ہم نے پھیر لیں نظریں
آپ کیا مسکرا کے دیکھیں گے

عشق میں وہ ادا دکھائیں گے
قیس و فرہاد آ کے دیکھیں گے

آپ فرعون بن گئے ہم بھی
خود کو موسیٰ بنا کے دیکھیں گے

لوگ میری خودی کو نہ جانچیں
ورنہ تیور خدا کے دیکھیں گے

عکس در عکس کا حسیں منظر
ان سے نظریں ملا کے دیکھیں گے

دوستی روز نئے لوگوں سے
رنگ سارے ریا کے دیکھیں گے

عین مقتل بنائیں گے مسکن
اور جلوے قضا کے دیکھیں گے
 

Rate it:
Views: 383
22 Aug, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets