آج ہماری خاک پے دنیا رونے دھونے بیٹھی ہے
Poet: Saqi By: Saadat Amin Satti, abudhabiیادوں کا اک جھونکا آیا ہم سے ملنے برسوں بعد
پہلے اتنا روئے نہ تھے جتنا روئے برسوں بعد
لمحہ لمحہ گھر اجڑا تو ہی ہم کو احساس ہوا
پتھر آئے برسوں پہلے شیشے ٹوٹے برسوں بعد
آج ہماری خاک پے دنیا رونے دھونے بیٹھی ہے
پھول ہوئے ہیں اتنے سستے جانے کتنے برسوں بعد
دستک کی امید لگائے ساقی کب تک جیتے ہم
کل کے وعدے کرنے والے ملنے آئے برسوں بعد
More Sad Poetry






