یہاں کے لوگ جذبات سے عاری یہاں کے لوگ بےحس
آخر کیا سوچ کے تونے اس دیس میں لگایا اپنا دل
ایسی اندھیر نگری ہے،یہاں دل جلا کربھی روشنی ممکن نہیں
کسی کی خاطر خود کو جلا کر بھی روشنی ممکن نہیں
یہاں چاند کو زمین پرلا کر بھی روشنی ممکن نہیں
اسکی خاطرآنکھوں کو گنوا کر بھی روشنی ممکن نہیں
پھرکس خوشی کے خیال سےتونے بہلایا اپنا دل
آخرکیا سوچ کے تونےاس دیس میں لگایا اپنا دل
جذبات نیلام کرکےبھی،خود کوبرباد کر کے بھی
وہ لوٹ کر نہیں آئےگا اسکا انتظار کرکے بھی
تیرا ہو نہ پائے گا حالات سازگار کرکے بھی
منزل مل نہ پائے گی راہ ہموار کرکے بھی
سب جانتے ہوئے اے دلکش کیوں تونےگنوایااپنادل
آخر کیا سوچ کےتونے اس دیس میں لگایااپنا دل؟؟