آخری خواہش

Poet: Noshi Gilani By: Dilkash Mariam, chiniot

میرے ساتھی
میری یہ روح میرے جسم سے پرواز کر جائے
تو لوٹ آنا
میری بےخواب راتوں کے عذاب پر
سسکتے شہر میں تم بھی
ذرا سی دیر کو رکنا
میرے بےنور ہونٹوں کی دعاؤں پر
تم اپنی سرد پیشانی کا پتھر رکھ کے رو دینا
بس اتنی بات کہ دینا
“مجھے تم سے محبت ہے“

Rate it:
Views: 482
19 Jan, 2012