آرزوئے شوق میں آنکھیں نہ بھگوتے

Poet: UA By: UA, Lahore

آرزوئے شوق میں آنکھیں نہ بھگوتے
اشکوں سے داغ الفت دن رات نہ دھوتے

راز وفا جو ہوتا چھپنے کے واسطے
رانجھا، فرہاد، مجنوں بدنام نہ ہوتے

ہیر، شیریں، لیلٰی کو رسوائیاں نہ ملتیں
عاشقوں کے چرچے سرعام نہ ہوتے

تنہائیاں نہ ملتیں، رسوائیاں نہ ملتیں
ہجر و وصل کے لئے دن شام نہ روتے

اپنے من کی دنیا خود میں تلاش کرتے
صحرا میں جنگلوں میں گمنام نہ ہوتے

وہ جن کی چاہتیں بھی گمنام رہ گئی ہیں
شوق جنون رکھتے تو ناکام نہ ہوتے

عظمٰی جو عشق کو بھی اپنا رہنما کرلے
پھر اہل خرد بھی کبھی ناکام نہ ہوتے

Rate it:
Views: 631
26 May, 2009