آزاد نظم (میں نے لفظ لفظ لکھا تجھے)

Poet: Iqra Mahmood By: uzma ahmad, Lahore

میں نے حرف حرف پڑھا تجھے
میں نے لفظ لفظ لکھا تجھے
میرے بخت کی یه سیاهی دیکھ
که زباں سے نه تو ادا هوا
میرے رابطے،سبھی واسطے
میری دسترس سے نکل گئے
میرے جسم و جاں کا هر ایک زخم
تیری بے حسی کی صدا هوا
میرے هاتھ اٹھتے هی گر گئے
میرے لب بھی آخر کو سل گئے
میری هر دعا هی پلٹ گئی
میرا درد میری ردا هوا
میں الجھ گیا، میں بھٹک گیا
یونهی راستے سے پلٹ گیا
میری منزلوں کو خبر کرو
که میں راستوں سے جدا هوا

Rate it:
Views: 610
07 Sep, 2016
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL