آسان نہیں تھی ترک محبت کی داستان
Poet: By: Shazia Hafeez, Attockبرسوں کے انتظار کا انجام لکھ دیا
کاغذ پہ شام کاٹ کے پھر شام لکھ دیا
بکھری پڑی تھیں ٹوٹ کے کلیاں زمین پر
ترتیب دے کر میں نے اُس کا نام لکھ دیا
آسان نہیں تھی ترک محبت کی داستان
دو آنسوؤں میں آخری پیغام لکھ دیا
مولا اس زندگی سے کہاں تک نبھاؤں گا میں
کس بے وفا کے ساتھ میرا نام لکھ دیا
More Sad Poetry






