آستینوں میں خنجر
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMہم سادہ دل لوگ دامن میں گل تر رکھتےہیں
مگرکئی لوگ آستینوں میں خنجررکھتےہیں
یہ چاند جیسے پیارےمسکراتےچہرے
سب کےلیےنفرت اپنےاندررکھتےہیں
ہم جیسےفقیروں کا کبھی دل نہ توڑنا
یہ لوگ دعاؤں میں بڑااثررکھتےہیں
ہماراکون ہمدرد ہےکون سردرد ہے
اس بات کی اب ہم خبر رکھتےہیں
لوگ آتےرہےدل توڑ کر جاتےرہے
اب سات پردوں میں چھپاکررکھتےہیں
More Sad Poetry






