آنکھوں سے میری
Poet: Syed Wasi Shah By: Uzma Ahmad, Lahoreآنکھوں سے میری اس لئے لالی نہیں جاتی
 یادوں سے کوئی رات جو خالی نہیں جاتی
 
 آئے کوئی آکر یہ میرے درد سنبھالے
 ہم سے تو یہ جاگیر سنبھالی نہیں جاتی
 
 تو جان بھی مانگے تو ہنس کر تجھے دے دیں
 تیری تو کوئی بات بھی ٹالی نہیں جاتی
 
 اب عمر نہ موسم نہ وہ رستے کہ وہ پلٹیں
 اس دل کی مگر خام خیالی نہیں جاتی
 
 آنکھوں سے میری اس لئے لالی نہیں جاتی
 یادوں سے کوئی رات جو خالی نہیں جاتی
More Sad Poetry







